• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: دو سال کے دوران تفریحی مقامات پر مسافروں کی تعداد میں 5 گنا تک اضافہ

گزشتہ دو سال کے دوران انگلینڈ کے بعض تفریحی مقامات (ہاٹ اسپاٹس) پر مسافروں کی تعداد میں تقریباً پانچ گنا تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ویسٹ یارکشائر میں کرکلیز کونسل میں سب سے بڑی شرح کا اضافہ ہوا، بکنگھم شائر کونسل نے بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا۔ 

بکنگھم شائر کونسل کے پیٹر اسٹریچن کے مطابق اضافہ پہلے سے قائم جگہوں پر رہنے والے خاندانوں میں قدرتی آبادی میں اضافہ اور اضافی اجازت یافتہ سائٹس کی تخلیق کی وجہ سے ہوا ہے جولائی 2023 سے جولائی 2025 تک کاروانوں کی تعداد میں تبدیلی کی شرح مقامی اتھارٹی کے ذریعے نوٹ کی گئی۔

بکنگھم شائر نارتھ نارتھمپٹن شائر بھی سرفہرست رہے، ٹینڈریج کونسل کی رہنما کیتھرین کے مطابق شواہد ہیں کہ تمام قافلے خانہ بدوش اور مسافر استعمال نہیں کر رہے ہیں مگر انہیں غیر دستاویزی غیر قانونی افراد کو کرائے پر دیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کھیتوں یا مختلف کونسلوں کی ملکیت پارکس اور کرکٹ گراﺅنڈز پر بھی عارضی سیٹ اپ قائم کیے گئے ہیں جو غیر مجاز قرار دیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید