• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کی امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے رجسٹریشن

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلیے خود کو رجسٹرڈ کرالیا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دس روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور بارہ ملین افراد دس روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلیے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید