• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چالیس ویں پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چالیس ویں پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا چالیس دن ہونے کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ 

حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔ 

جمعرات کو مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے سے شہید کیا گیا تھا۔

جمعہ کو صبح دس بجے چالیس ویں کی مرکزی تقریب ہوگی۔ اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو تہران میں انکے دفتر میں شہید کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید