امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس نے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی۔
فلوریڈا کے گورنر نے HB 1471, قانون پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت ایسے غیر ملکی اور مذہبی قوانین بشمول شریعہ قانون جو کہ آئینی حقوق کے منافی ہوں ان پر پابندی ہوگی۔
ساتھ ہی فلوریڈا میں فعال دہشتگرد گروہوں کے خلاف عوام کو تحفظ دیا جاسکے گا۔
اس سلسلے میں ران ڈی سانٹیس نے کہا کہ قانون کو بالاتر رکھنے کے لیے ریاست کو ایک لیگل سسٹم کے تحت رہنا پڑے گا، آئین ہی ریاست کا قانون ہونا چاہیے۔
گورنر فلوریڈا نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو ایسے افراد سے محفوظ کرنا ہوگا جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور ہمارے تعلیمی نظام کو الٹنا چاہتے ہیں۔