• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی الرٹ کے باعث بند سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والا کنگ فہد کاز وے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والے اہم زمینی رابطے کنگ فہد کاز وے کو عارضی بندش کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کنگ فہد کاز وے اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اسٹریٹجک پل پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ 

یہ پل آج سیکیورٹی الرٹ کے باعث احتیاطی طور پر کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال معمول پر آنے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے جبکہ مسافروں کو سفر سے قبل تازہ ترین ہدایات چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید