• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا: کویت میں ایرانی سفیر

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

کویت میں تعینات ایرانی سفیر محمد توتونجی نے خبردار کیا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں تاہم اہم ایرانی تنصیبات پر کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں خطے سے توانائی کی برآمدات مکمل طور پر بند ہو سکتی ہیں۔

ایرانی سفیر نے اپنے جاری کردہ بیان میں خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے قبل ممکنہ سانحے کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

اُنہوں نے  مزید کہا کہ علاقائی طاقتیں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

محمد توتونجی نے امید ظاہر کی ہے کہ خطے کے ممالک اپنی تمام سفارتی اور سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بڑے بحران کو جنم لینے سے روکیں گے اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید