• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 دن کی جنگ، دنیا بھر سے مشرق وسطیٰ 130,000 پروازیں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی کا اعلان تو ہوگیا مگر فلائٹ آپریشن بدھ کو جنگ کے 40 روز بھی متاثر رہا پاکستان سے مشرق وسطی 79 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جنگ کے دوران پاکستان مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 3276 سے تجاوز کرگئیں۔ دوسری طرف 40 روزہ جنگ میں دنیا بھر سے مشرق وسطی کی ایک لاکھ 30 ہزار پروازیں منسوخ، نان آپریشنل یا شیڈول سے ہٹادی گئیں۔ جنگ بندی کے اعلان پر عراق نے بدھ کو فضائی حدود کی بندش کا نوٹم واپس لے لیا اور ایئر اسپیس بحال کردی مگر فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوسکا۔ ایران کویت بحرین کی فضائی حدود مسلسل بند ہیں۔ کویت اور عراق سے متصل سعودی عرب کی جنوبی اور مغربی فضائی حدود جزوی طور پر بند ہے۔

اہم خبریں سے مزید