• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سیکریٹری قانون اور ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات سے متعلق اینٹی ریپ قانون پر عمل درآمد کی درخواست پر سیکریٹری قانون و انصاف اور ڈی جی نادرا کو نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انویسٹی گیشن ایکٹ 2021 پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے، جنسی جرائم کے ملزمان کا ڈیٹا بیس تیار کرنے، ان کیمرہ ٹرائل کا موثر نظام نہیں بنایا جاسکا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر درخواست سے معلومات رکھنے والے افسران کی حاضری یقینی بنائی جائے، سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید