کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعے پر پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن،ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،مگر پوری قوم اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے،رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریلوے ٹریک پر دہشتگردی کا واقعہ نہ صرف قومی سلامتی پر حملہ ہے ، دہشتگرد دراصل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں جو بیرونی قوتوں کے اشاروں پر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہافواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور عوام نے بے شمار جانوں کی قربانیاں دے کر دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کیا،لیکن دشمن اب بھی مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔