کراچی (جنگ نیوز)پی جے سی اے کی جانب سے پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاپان کے قونصل خانے کراچی کے وائس قونصل کینگو ہوریے کے اعزاز میں الوداعی جبکہ نئی تعینات ہونے والی وائس قونصل یوئیسے سومییا کے استقبال میں ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صدر پی جے سی اے سعدیہ راشد نے اپنے خطاب میں کینگو ہوریے کی کراچی میں تعیناتی کے دوران پی جے سی اے کی سرگرمیوں، ثقافتی پروگراموں اور اجلاسوں میں بھرپور تعاون، دلچسپی اور فعال شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔