کراچی (اسٹاف رپورٹر)رفاعِ عام اور شمسی سوسائٹی کے علاقوں میں گزشتہ دس دنوں سے مین لائن بیٹھ جانے کے باعث سیوریج سے ضلع کورنگی کے متعدد علاقے شدید متاثر ہورہے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جاری کام کی رفتار انتہائی سست، اس سے ماڈال کالونی بھی متاثر ہے کیونکہ ماڈل کالونی کے پورا سیوریج سسٹم ملیر ہالٹ سے ہوتا ہوا ملیر ندی تک جاتا ہے،اس صورتحال سےماڈل کالونی کی یوسی 1یوسی نمبر 6یوسی نمبر 7یوسی نمبر 8شاہ فیصل ٹاؤن کی یوسی نمبر 3اور کنٹونمنٹ فیصل کے وارڈ نمبر 3 کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں۔