کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا ضیا موڑ کے قریب واقع کمپنی میں کام کے دوران مشین کی زد میں آکر 35سالہ نور حبیب ولد خستہ خان شدید زخمی ہوگیا ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ،پولیس کے مطابق متوفی مزدور تھا کام کے دوارن حادثاتی طور پر مشین کی زد میں آگیا جس کے باعث اسکی موت واقع ہوئی۔