کراچی (اسٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام معروف شاعر انور شعور کی زیرصدارت فاران کلب میں ”سلام عافیہ مشاعرہ “ کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے میں ملک کے معروف شعراءنے شرکت کی ، انور شعور ، فراست رضوی، اختر سعیدی، خالد معین، محمود غزنوی، یاسمین یاس اور دیگر نے اپنے کلام کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ کو ان کی استقامت پر خراج تحسین پیش اور جیل میں ان پر تشدد اور حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔