• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ سے لاپتا 13 سالہ بچی سول اسپتال کی حدود سے بازیاب، والدین کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاپتا ہونے والی 13 سالہ بچی کو 24 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کردیا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق زونیرہ نامی کم عمر بچی سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا ہوگئی تھی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا، بچی کو سول اسپتال کی حدود سے بحفاظت بازیاب کر الیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید