کراچی(این این آئی) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے بعد رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 1.93 فیصد بڑھ گئی، 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیا کی قیمتیں سستی ہوئیں، ٹماٹر ، آلو، پیاز اور انڈے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.93فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح ڈبل ڈیجٹ میں 12.15 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں 8 اشیا سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں8.61 فیصد اضافہ ہوا۔