معروف اینکر شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بہت سے نکات پر امریکا اور ایران بہت قریب پہنچ چکے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شہزاد اقبال نے کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات بالکل ختم نہیں ہوئے، پاکستان کی ثالثی میں رابطے اور کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے دیرپا امن حاصل کیا جاسکتا ہے، اطلاعات ہیں کہ بہت سارے نکات پر فریقین بہت قریب پہنچ چکے تھے۔
معروف اینکر نے مزید کہا کہ تاہم کچھ نکات پر مکمل اتفاق نہیں ہوا، جس کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہوسکا، ایران اور امریکا کی جانب سے بھی ایسا کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا کہ مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کو ایک ساتھ بٹھادیا، یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اکیس اپریل تک ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ 2 ہفتے میں بھی کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو جنگ بندی جاری رہے گی۔