کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے مشترکہ جاری بیان میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں نہ صرف قابل مذمت بلکہ یہ عالمی قوانین، انسانی حقوق اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی توہین ہے۔علاوہ ازیں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دروازہ کھلا رہناچاہیے دونوں ممالک کو حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا، ایران امریکا مذاکرات کو امن کیلئے اہم قدم سمجھتے ہیں یہ ضروری نہیں معاملات ایک ہی بیٹھک میں حل ہوجائیں، اسرائیل کی وجہ سے دنیا کے امن کو تباہ نہیں کیا جاسکتا اسرائیل کی کسی کوبھی پشت پناہی نہیں کرنا چاہیے،نیتن یاہو جنگی جرائم کا خطرناک مجرم ،انسانیت کا دشمن ہے،ایران امریکا مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔