کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ کوثر ٹاؤن میں قرآن کریم کے ترجمے وتفسیر کی تکمیل کی تیسری تقریب کا انعقاد کیا گیا ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف نے کہا کہ قرآن سے تعلق مساجد سے تعلق کی مضبوطی ہماری پہچان ہونی چاہئیےآج جامع مسجد توحید میں تسلسل کے ساتھ تکمیل ترجمہ و تفسیر قرآن کا ایک مرتبہ پھر ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ جماعت اسلامی صرف سیاسی محاذوں پر نہیں بلکہ دعوت کے محاذ پر بھی موجود ہے، رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے کہا کہ قرآن کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔