• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے، ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازم کو لوٹ لیا، فائرنگ سے زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہاکس بے نجی کمپنی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 31 سالہ اسامہ ولد خالد زخمی ہوگیا،زخمی نوجوان نجی کمپنی میں کمپیوٹر آپریٹراورگلشن اقبال کا رہائشی ہے،پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے نوجوان کوڈرانے کے لیے زمین پرفائرکیا،گولی زمیں سےٹکرانے کے بعد نوجوان کے پاؤں میں لگی جبکہ ملزمان نوجوان کی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے، ابوالحسن اصفہانی روڈ چائے کے ہوٹل کے قریب چھری کے وار سے 26 سالہ عالم زیب ولد نور زمان زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ،شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 30 لالہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ اسامہ ولد ولی محمد زخمی ہو گیا،پی ای سی ایچ ایس بلاک آر فیملی پارک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 60 سالہ عادل ولد کمال الدین زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید