کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، حادثات سپرہائی وے معمار موڑ ، لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور سپرہائی وے نجی سوسائٹی میں پیش آئے، تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے معمار موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ محمد اسماعیل ولد گل محمد جاں بحق ہوگیا ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطا بق متوفی گلشن معمار کا رہائشی تھا ، لانڈ ھی شیر پاؤ کالونی قبرستان کے قریب گزشتہ روز چلتی بس کی چھت سے گرکر شدید زخمی ہونے والا 25 سالہ عمران خان ولد اقبال خان جناح اسپتال میں دوران دم توڑ گیا ، سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کےمطابق زخمی سعد جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، متوفی کے والد ذولفقار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا سکیورٹی انچارج ہے ۔