• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ، کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال حال کو کنٹرول رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے،شہر میں مجموعی طور پر پولیس کے 18ہزار 646افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، کھالوں کی کلیکشن پوائنٹس پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 2604پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہر بھر کے اہم، حساس اور عوامی مقامات پر اضافی نفری کے ساتھ خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید