کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام نماز عید الاضحیٰ کا بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا، نماز صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد احمد سلیمی امامت کرینگے ، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال علیشان سیال کے مطابق پولو گراؤنڈ میں بھر پور انتظامات کرلئے گئے ہیں ، معززین شہر کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی ، سیکورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتظامات کرلئے گئے ہیں۔