• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے پپری تا گلشنِ حدید واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات کرتے ہیں وہی عوام کا پانی بند کرتے رہے، انہوں نےضلع ملیر میں پپری تا گلشنِ حدید 5 ایم جی ڈی واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلشنِ حدید اسٹیل ٹاؤن، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو اب پانی کے لیے کسی دوسرے ادارے کا محتاج نہیں رہنا پڑے گا، تقریباً 500 ملین روپے کی لاگت سے چار کلومیٹر طویل علیحدہ پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس سے پانچ لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید