کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بن قاسم تھانہ کی حدود اسٹیل ٹائون کے قریب واقع عباس ٹائون ،جاکھرانی گوٹھ کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے 55سالہ لطف علی ولد غلام محمد جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ بن قاسم شوکت علی نے بتایا کہ مقتول گھر آرہا تھا کہ راستے مین تین افراد نے اس کا پیچھا کیا جیسے ہی لطف علی گھر میں داخل ہوا ملزمان نے اسے چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، ابتدائی معلومات کے مطابق لین دین کے تنازع پر اسے قتل کیا گیا ہے۔