کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاپوش نگرمیں اسکول وین میں آگ لگنے سے وین مکمل طور پر جل گئی اور وین کا ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا ، وین میں بچے موجود نہیں تھے ، فائر بریگیڈ کے عملے نے اسکول وین میں لگی آگ پرقابوپالیا، اسکول وین کے قریب کھڑی ایک گاڑی کوبھی نقصان پہنچا، آگ پرقابو پانے کے دوران اسکول وین کا ڈائیور بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوا،پولیس کے مطابق وین میں بچے موجود نہیں تھے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔