• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا کا مئی 2025ء کی جنگ کے بعد پاک بھارت بیک چینل سفارتکاری کا دعویٰ

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے مئی 2025ء کی جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مئی 2025ء کی جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو روابط کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کم از کم 4 بیک چینل ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں اسٹریٹجک ماہرین، پارلیمنٹیرینز اور سابق سفارت کاروں نے شرکت کی، جہاں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلی ٹریک ٹو ملاقات مئی 2025ء کی جنگ کے تقریباً 2 ماہ بعد منعقد ہوئی، یہ ملاقاتیں ٹریک ون پوائنٹ فائیو اور ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت ہوئیں، ملاقاتیں لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی 2025ء میں پہلی اہم ملاقات ہوئی، اکتوبر 2025ء میں مسقط میں اسی نوعیت کی ایک اور ملاقات ہوئی، دسمبر 2025ء میں تھائی لینڈ میں چاؤ ٹریک کے نام سے ٹریک ٹو مذاکرات منعقد ہوئے، سب سے حالیہ اجلاس فروری 2026ء میں دوحہ میں برطانوی تھنک ٹینک کی سہولت کاری سے ہوا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بیک چینل رابطے دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا دروازہ کھلا رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم بھارتی حکام نے ٹریک ٹو ڈپلومیسی سے متعلق کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید