کراچی ( اسٹاف رپو رٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے اعلان کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے شہر بھر میں مختلف اضلاع اور علاقوں کے تحت ”پڑھو پڑھاؤمہم“ تیزی سے جاری ہے،مہم کے سلسلے میں متعدد مقامات پر ”تبادلہ کتب کیمپ“لگائے جاچکے ہیں جہاں سے طلبہ و طالبات اور والدین نے پرائمری اور سیکنڈری سطح کی درسی کتابیں حاصل کیں،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کو لیاقت آباد قاسم آباد میں 3روزہ ”تبادلہ کتب کیمپ“کا افتتاح اور یوپی موڑ نارتھ کراچی میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور شرکاء سے خطاب کیا ،لیاقت آباد میں لگائے گئے تین روزہ کیمپ میں روزانہ قرعہ ندازی کی جائے گی جس میں اسکول بیگز مفت تقسیم کیے جائیں جبکہ اسکول کے جوتوں کا رعایتی اسٹال بھی لگایا جائے گا جہاں انتہائی مناسب قیمت پر بچوں کو جوتے دیے جائیں گے۔