کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے عید الاضحی ٰکے پہلے اور دوسرے روز ضلع شمالی، جنوبی اور وسطی کا دورہ کرکے اجتماعی قربانی کے مراکز اور مہم چرم قربانی کے حوالے سے لگائے گئے کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیا، سیف الدین ایڈووکیٹ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر مشکل گھڑی میں اہلِ کراچی کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اجتماعی قربانی کا اھتمام نہ صرف عوام کو سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں عوام کو سہولت مہیا کرتا ہے بلکہ، صفائی ستھرائی اور منظم انتظامات کی بہترین مثال بھی ہے،کراچی اس وقت پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، لیکن سندھ حکومت، واٹر کارپوریشن اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ٹینکر مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔