• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بدھ کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےاور عقیدت و احترام سے منائی گئی ،نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہر بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لا کھوں جانور قربان کیئے گئے ، مساجد اور میدانوں میں نماز عید الاضحی ٰکے بڑے اجتماعات ہوئے،سب سے بڑااجتماع باغ جناح (پولو گراونڈ)میں ہوا جس میں عام شہریوں ،سیاسی و سما جی رہنمائوں ، ملکی اورغیر ملکی سفارتکاروں نے نماز عید ادا کی اس موقع پر ملکی سالمیت ،عالم اسلام کی سر بلندی ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحا لی ،خصوصاکشمیر اور فلسطین کی آزادی کے کیلئے دعا کی گئی ، انتظامیہ ککی جانب سےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید