• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضویہ سوسائٹی کے علاقے اور لانڈھی میں 2ا فراد نے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الاضحیٰ کے دوسرے روز رضویہ سوسائٹی تھانے کے علاقے محمدآباد گھرسے 26 سالہ ظاہرولد محمد ظہیر کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی اپنی 2 بہنوں اور 2 بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر ، ویلڈنگ کا کام کرتا اور کافی عرصے سے بے روزگار تھا متوفی کی بیوی بھی اس کو چھوڑکرجا چکی تھی جس کی وجہ سے کافی پریشان تھا،پولیس کے مطابق متوفی نے حالات سے تنگ آکر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، لانڈھی فردوس چالی کے قریب گھرسے 55 سالہ خالد ولد عثمان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل بیٹے کی جانب سے خود کشی کرنے پر والد شدید غم میں مبتلا تھا اوراسی وجہ سے اس نے کمرے میں پنکھے سے رسی کا پھندا لگا کر مینہ خود کشی کرلی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید