• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الاضحیٰ کے پہلے روز شیرشاہ گلبائی بخاری شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد 35 سالہ حمزہ اور 38 سالہ اشرف ولد ظہور احمد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ،کورنگی پانچ نمبر سپرمارکیٹ کے قریب جمعرات کی صبح موٹرسائیکل سلپ ہونے سے زمین پر گر کر 18 سالہ ساجد ولد محمود جاں بحق، متوفی کا بھائی 20 سالہ واجد اور دوست 20 سالہ ولید ولد رئیس زخمی ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید