• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل سے چوری میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پاکستان اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اوردیگر قیمتی دھاتیں چوری کرنےمیں ملوث 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30کلو چوری شدہ تانبا ، 3موٹر سائیکلیں اورموبائل فونز برآمد کرلیے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پولیس کانسٹیبل عرفان شاہ، پولیس کانسٹیبل سعداللہ، پولیس کانسٹیبل منیب ، پولیس کانسٹیبل رحمت ، پولیس کانسٹیبل محمد علی ،عبد الکریم، معشوق علی، صدام حسین، جاوید اورقاضی طاہرشامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید