کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی تنظیم نیت فاؤنڈیشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے قربانی کا گوشت سیکڑوں مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دیا، فاؤنڈیشن کے ترجمان وقاص نوین کے مطابق اجتماعی قربانی مخیر حضرات کے تعاون سے انجام دی گئی۔