کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی تھانہ کی حدود ولایت آباد میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 20 سالہ منیز ولد محمد تقی جاں بحق ہوگیا ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق واقعہ قربانی کے بعد گھر کی صفائی کے دوران لوہے کے گیٹ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے، سرجانی خدا کی بستی ٹنکی والی گلی کے قریب گھر میں 33 سالہ ارم خاتون کو کرنٹ لگ گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پنکھے سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔