• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بقائے پاکستان کیلئے ذاتی انا پرستی کے خول سے باہر نکلنا ہوگا، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے ترجمان و مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہئے مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوامی رائے کے خلاف اور طاقت سے مسلط کرنے نہیں دیں گے،بقائے پاکستان کے لیے ذاتی انا پرستی کے خول سے باہر نکلنا ہو گا، ملک و قوم کو درپیش مسائل کا واحد حل اتفاق، یکجہتی اور اجتماعیت میں پوشیدہ ہے، استحکامِ پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تحفظ اور خودمختاری کے لیے پاکستانی قوم ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر قسم کی قربانیاں دیتی رہے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید