کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے پاسبان ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط بنانے کے لیے معیشت کو مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔ ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ خوش آئند ہے، تاہم تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ صرف عسکری قوت دیرپا استحکام کی ضمانت نہیں دے سکتی، برآمدات پر مبنی معیشت ہی دیرپا حل ہے، آئی ٹی، انجینئرنگ، ادویات سازی اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں کو فروغ دے کر ملک بیرونی انحصار کم کر سکتا ہے۔