اماراتی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سلطان الجابرنے کہا ہے کہ ہرمز عالمی تجارتی گزرگاہ ہے، اسے جنگ سے پہلے والی صورتحال میں بحال کیا جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کو 50 دن مکمل ہوگئے۔
ڈاکٹر سلطان الجابر کا کہنا تھا کہ عالمی گزرگاہ پر ادائیگیاں بھتہ خوری کے مترادف ہیں۔
اماراتی وزیر نے ایران اور عمان کی جانب سے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کے امکان کو مسترد کردیا۔