وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی پاکستان جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری دو ہفتے کی جنگ بندی چند روز میں ختم ہونے والی ہے۔
دوسری جانب ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران اب بھی کسی حتمی معاہدے سے کافی دور ہیں۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہیں، تاہم کئی نکات پر اختلافات برقرار ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے حق سے محروم نہیں کر سکتے۔
پوپ لیو نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔