• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط

ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے مناب اسکول کے بچوں کے والدین نے پوپ لیو کو خط لکھ دیا، جس میں شہید بچوں کی آواز بننے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا۔

خط میں لکھا کہ آپ کا پیغام ‘ہتھیار رکھ دیے جائیں‘ ضرور سنا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے ابھی تک مناب اسکول حملے پر معذرت نہیں کی۔

 مناب میں اسکول پر امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اسکول پر حملہ 28 فروری کو کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید