• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل اور پیپر لیک میں ملوث 4 مختلف گینگز کے سرغنہ گرفتار

کراچی (اسٹاف ررپورٹر)شہرمیں جاری میٹرک بورڈ کے امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں میں منظم نقل اور پیپر لیک کے دھندے میں ملوث 4 مختلف گینگز کے سرغنہ کوگرفتارکرلیا ،ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدرنے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پرملیر،سرجانی، نیو کراچی اور گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مبین خان، اسامہ، بلال اورعبدالرزاق کو گرفتار کیا ، ملزمان طالبعلموں سے پیپر لیک کے بدلے لاکھوں روپے کما چکے ہیں انھوں نے مزید بتایاکہ شہر میں نقل مافیا کے 8 سے 10 گینگز متحرک ہیں، گرفتار 4 ملزمان میں سب سے بڑا گروپ مبین خان کا ہے، مبین خان کے 13 گروپس میں 13 ہزار طالبعلم ممبرز ہیں،مقدس حیدر نے بتایا کہ مبین خان سندھ مدرستہ الاسلام میں سائبرسیکیورٹی فائنل کا طالبعلم ، دیگر ملزمان میں انٹر کا طالبعلم بھی شامل ہے، ملزمان ایک رات پہلے پیپر لیک ہونے کی گارنٹی دے کر پیسے لیتے تھے اور مختلف آن لائن بینکنگ چینلز سے وصولی کی جاتی تھی ، گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید