کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی اور پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 4 پیر بچت بازار کے قریب موٹڑ سائیکل سوار 2 ملزمان کی فائرنگ سے 41سالہ ناصر ولد پرویز شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل کراچی آکر دودھ کے کاروبار سے منسلک تھا، مقتول کے قبضے سے 10 لاکھ ایک ہزار روپے ، موبائل فون اور پرس محفوظ حالت میں برآمد ہوا ہے کوئی چیز چھینی نہیں گئی، علاوہ ازیں پرانا گولیمار بیکری کےقریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ کاشف جاں بحق ہوگیا۔