کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر موبائل مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی کی شناخت 22 سالہ مظہر ولد جان محمد ، زخمی کی شناخت 22 سالہ حمید عالم ولد گل زادہ کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والے قائدآباد کے رہائشی ہیں ، ذمے دار ٹریلر ڈرائیور کو موقع پر موجود شہریوں کی مدد سے گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ہے ۔