• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجستھان، آئل ریفائنری میں آگ، مودی آج افتتاح کرنیوالے تھے

جے پور ( نیوز ڈیسک)راجستھان میں واقع ایک بڑے آئل ریفائنری منصوبے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ کے بعد فضا میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج اس منصوبے کا افتتاح کرنے والے تھے،واقعے کے بعد وزیرِ اعظم کا ریفائنری کے افتتاح کا پروگرام عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید