کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت ڈوپنگ کے انتہائی زیادہ خطرے والے ممالک میں شامل، 3سال خلاف ورزیوں میں سرفہرست رہا، عالمی ایتھلیٹکس ادارے کاانڈین کھلاڑیوں کیلئے سخت نگرانی کا اعلان،بھارت عالمی مقابلوں کی میزبانی کا خواہاں، دباؤ مزیدبڑھ گیا، ہندوستانی حکام نے اصلاحات اور سخت قوانین نافذ کرنے کا عندیہ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ایتھلیٹکس کی نگرانی کرنے والے ادارے ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ نے بھارت کو ڈوپنگ کے "انتہائی زیادہ خطرے" والے ممالک کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے سخت جانچ کے نئے تقاضے نافذ کر دیے ہیں، اس فیصلے کے تحت بھارتی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو روس، بیلاروس، ایتھوپیا، کینیا، نائیجیریا اور یوکرین کے ساتھ اعلیٰ خطرے کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔