لاہور(خالدمحمودخالد) مقبوضہ کشمیر کے سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اسکریننگ کے دوران ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہونے پر دو امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں مونٹانا کے رہائشی امریکی شہری جیفری سکاٹ پراتھر اور کولکتہ سے تعلق رکھنے والا کوشک ہلدار، جو کہ امریکہ میں آباد ہے، شامل ہیں۔ دونوں کے سامان سے گارمن برانڈ کا ممنوعہ سیٹلائٹ فون برآمد ہوا۔ ایئرپورٹ حکام نے روٹین چیکنگ کے دوران یہ فون برآمد کیا۔