• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیلئے جاسوسی، ایران میں مزید دو افراد کو پھانسی دیدی گئی

پیرس(اے ایف پی)ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں اپوزیشن گروپ پیپلز مجاہدین (ایم ای کے) کے مزید دو ارکان کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔38 سالہ محمد (جو نیما مسعود شاہی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں) اور 45 سالہ حامد ولیدی کو تہران کے باہر کرج کی مرکزی جیل میں فجر کے وقت سزائے موت دی گئی۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق یہ دونوں افراد موساد سے منسلک ایک جاسوسی نیٹ ورک کے ارکان تھے جو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ہے۔میزان کے مطابق انہیں محاربہ یعنی خدا کے خلاف جنگ کرنے کے سنگین جرم کے ساتھ ساتھ دشمن گروہوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کے الزامات میں سزا سنائی گئی۔
دنیا بھر سے سے مزید