کراچی (نیوز ڈیسک)سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ، رفح، خان یونس، شجاعیہ اور وسطی غزہ میں اسرائیلی فوجی مورچے، سڑکیں اور خندقیں بنائی جا رہی ہیں۔ امریکی رفح تعمیر نو منصوبہ تعطل کا شکار، ٹرمپ دامادجیرڈ کشنرکے نیو رفح منصوبے پر جبری نقل مکانی کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ قطری چینل کی تحقیق کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مستقل فوجی اڈوں کی تعمیر تیز کر رہا ہے جبکہ امریکا کی حمایت سے رفح کی تعمیر نو کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔