کراچی (نیوز ڈیسک) جلد بازی کا امریکا ایران معاہدہ نئے بحران کو جنم دے سکتا ہے، اتحادیوں کو خدشہ، سفارتکاروں کا کہنا ہے یورینیم افزودگی، پابندیوں میں نرمی، اور بین الاقوامی نگرانی جیسے بنیادی معاملات اب بھی حل طلب ہیں، امریکہ نے صرف سیاسی اعلان کیلئے مختصر فریم ورک طے کر لیا تو بعد میں تفصیلی مذاکرات تعطل کا شکار رہ سکتے ہیں۔ جوہری تنازعات کے حل میں طویل تعطل کا امکان، ایران سلامتی کی ضمانت جبکہ یورپ وسیع مذاکرات کا خواہاں، برطانوی میڈیا کے مطابق ایران محدود مالی ریلیف کے ساتھ یہ یقین دہانی بھی چاہتا ہے کہ مستقبل میں اس پر دوبارہ حملہ نہیں ہوگا، جبکہ یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں وسیع علاقائی سلامتی کے معاملات بھی شامل ہوں۔