دوحہ( نیوز ڈیسک)قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (QCAA) نے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں بتدریج بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق فضائی حدود کی بحالی کایہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی (امریکہ،ایران جنگ) کے باعث 28فروری سے معطل فضائی آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے،پروازوں کی بحالی کا فیصلہ مکمل سیکیورٹی جائزے اور متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور فضائی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔