بیروت (اے ایف پی)حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی یلو لائن مزاحمت کے ذریعے توڑ دیں گے، حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی شخص، چاہے وہ لبنان میں ہو یا بیرون ملک، حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کر سکتا۔ ہماری جماعت جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے قائم کی گئی یلو لائن کو مزاحمت کے ذریعے توڑ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کے ذریعے اس یلو لائن کو گرا دیں گے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بفر زون قائم کرنے کی کوششیں، چاہے وہ دفاعی لائن کے نام پر ہوں یا مختلف رنگوں کی لائنوں کی شکل میں، سب ناقابل قبول ہیں اور انہیں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔